4 ستمبر، 2010، 3:06 PM

کوئٹہ

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہےاس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت  اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( آئی ایس او) کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی جارہی تھی،جس میں بڑی تعداد میں مسلمان  شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی جب میزان چوک پر پہنچی ایک وہابی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، دھماکے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور بعض مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی ۔دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ اس سے قبل وہابی تکفیریوں نے لاہور میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی یاد میں منعقد  ہونے والے جلوس میں بم حملہ کیا جس میں 40 کے قریب افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے وہابی تکفیری القاعدہ اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔القاعدہ امریکی سی آئی اے سے منسلک تنظيم ہے جو اسلام کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہی ہے اس تنظیم کا مرکز سعودی عرب میں ہے۔

News ID 1145438

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha